لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے بجٹ میں 200فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جلد 50ہزار خاندانوں کیلئے مینارٹیز کارڈ کا اجراء کرنے جا رہے ہیں۔وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ سے نیدرلینڈ کی سفیر سے ملاقات کی جس میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ نیدرلینڈز کی سفیر نے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے مذہبی اقلیتوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پالیسی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔