صوبائی وزیر اقلیتی امور کیخلاف اندراج مقدمہ کیس،پولیس،مدعی سے جواب طلب

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا پرلڑائی جھگڑیکامقدمہ درج کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے تھانہ صدر پولیس نارووال اور مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جسٹس شہرام سرور چودھری نے تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج کا مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔