لاہور(یواین پی)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے بھارتی پنجاب سے پاکستان آکر شادی کرنے والی خاتون سربجیت کور سے متعلق کا ہے کہ سربجیت کور پر بھارت میں مقدمات ہیں، انہیں پاکستان میں نہیں رکھنا چاہیے، انہیں واپس بھیجنا چاہیے،وزارت داخلہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،اگر ہم انہیں واپس نہیں بھیجیں گے تو سکھ کاز کو نقصان پہنچے گا۔ا یک انٹر ویو میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ سربجیت کور یاترا ویزے پر پاکستان آئیں