پنجاب میں انسانی حقوق کے تحفظ کا روڈ میپ وضع کردیا: وزیر اقلیتی امور

 صوبائی حکومت عملدرآمد کرکے انسانی حقوق کے تحفظ میں درپیش تمام چیلنجز کو حل کرے گی
 تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون ناگزیر ہے: حقوق پاکستان ٹو منصوبے کی لانچنگ تقریب سے خطاب 
 لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں انسانی حقوق کے تحفظ کا ایک باقاعدہ روڈ میپ وضع کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور  نے یوم انسانی حقوق کے حوالے سے حقوق پاکستان ٹو منصوبے کی لانچنگ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عملدرآمد کرکے انسانی حقوق کے تحفظ میں درپیش تمام چیلنجز کو حل کرے گی اور اس مقصد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو تعاون ناگزیر ہے۔رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ انکی حکومت کی ترجیح ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مذہبی سیاحت پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس سے اقلیتی گروپوں کو آگاہی اور بااختیار بنانے میں مدد ملتی ہے۔