فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ معطل

 تل ابیب(آئی این پی) فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اوفر کاسف کی رکنیت معطل کردی گئی۔اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسیٹ نے غزہ جنگ کے معاملے پر بائیں بازو سے تعلق رکنے والے رکن اوفر کاسف کو چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا۔اوفر کاسف نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگانے سے متعلق جنوبی افریقی تحریک کی حمایت کی تھی جس پر انہیں یہ سزا سنائی گئی ہے۔اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی نے متفقہ طور پر اوفر کو معطل کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔