یہ اقدام فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والوں کو دبانے کی کوشش ہے:سیاسی حلقے
پیرس(آئی این پی ) یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن کو فرانس میں پولیس نے حراست میں لے لیا ۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق ان پر دہشت گردی کی حمایت کے شبہ میں کارروائی کی گئی ہے۔سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والوں کو دبانے کی کوشش ہے۔فرانسیسی اخبار کے مطابق ریما حسن کی حراست ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے ہوئی، جس میں انہوں نے 1972 میں اسرائیل کے بن گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں شریک کوزو اوکاموتو کا ذکر کیا تھا