سوشل میڈیا پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ سے منسوب متنازع بیان، تصدیق تاحال نہیں ہو سکی

تل ابیب ( آن لائن )سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک وائرل پوسٹ کے بعد سابق اسرائیلی کنیسٹ رکن موشے فیلگین سے منسوب ایک انتہائی متنازع بیان نے آن لائن بحث کو جنم دے دیا ہے، جس میں مبینہ طور پر غزہ سے متعلق سخت ریمارکس اور ہٹلر کا حوالہ شامل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔وائرل پوسٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موشے فیگلن نے ہٹلر کے طرزِ عمل کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ کے بارے میں انتہائی سخت مؤقف اپنایا۔ تاہم اس بیان کی کوئی آزاد ذرائع، معتبر بین الاقوامی میڈیا یا سرکاری سطح پر تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی