واشنگٹن(آئی این پی ) ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنی اسرائیلی فوج سے معاہدوں کے خلاف احتجاج کرنے پر دو سافٹ ویئر انجنیئزز کو برطرف کر دیا ہے۔ کمپنی نے اس اقدام کو جان بوجھ کر کاروباری سرگرمیوں میں خلل ڈالناقرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ واقعہ کمپنی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران پیش آیا، جب کینیڈا میں موجود انجنیئر ابتہال ابوسعید نے مائیکروسافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفی سلیمان کے خطاب کے دوران احتجاج کیا۔