عثمان خواجہ ایک بار پھر اہل فلسطین کی آواز بن گئے

لاہور(نیٹ نیوز)کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا کہ کل پارلیمنٹ جاو?ں گا اور وہاں غزہ پر بات کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ معصوم بچوں کا قتل عام اور فاقہ کشی اب رکنی چاہیے، غزہ پر بات کرنے کے بعد کھیلوں میں جوئے پر بات کروں گا۔ا?سٹریلوی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں مظالم رکنے تک ہمیں اسرائیل پر پابندی لگانی چاہیے، امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت تک ہمیں اسرائیل پر پابندی لگانی چاہیے۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی عزت نہ کرنے والے ملک سے تجارت نہیں کرنی چاہیے۔