اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملہ ہوا، حکومت کی توجہ مخالفین پر کیسز بنانے پر مرکوز ہے: اسد قیصر
اسلام آباد (آئی این پی)پی ٹی آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔رہنما پی ٹی آ ئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملہ ہوا، حکومت کی توجہ مخالفین پر کیسز بنانے پر مرکوز ہے، حکومت اپنے بنیادی کام سے غافل ہے، کوئی حکومتی عہدیدار اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس نہیں آیا۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد واقعہ کے شہدا اور زخمیوں کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے، حکومت سکیورٹی سے متعلق ایسا لائحہ عمل بنائے کہ وکلا اور اسلام آباد کے شہری اپنے کام آگے بڑھا سکیں، ہم اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم سے عدالتوں کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا گیا، ہم نے فیصلہ کیا ہے 27 ویں ترمیم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، جمعہ کو ہمارا آئینی وقانونی احتجاج ہوگا ،سمجھتا ہوں سب شرکت کریں گے