بانی پی ٹی آئی اسی ماہ احتجاج کی حتمی تاریخ دینگے: علی محمد خان

 علی امین گنڈاپور کاسر پر کفن باندھ کر آنے کی بات کا مقصد صرف کمٹمنٹ دکھانا ہے،گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اسی ماہ احتجاج کی حتمی تاریخ دیں گے۔ علی امین گنڈاپور سر پر کفن باندھ کر آنے کی جو بات کر رہے ہیں اس کا مقصد صرف کمٹمنٹ دکھانا ہے۔ایک انٹرویو میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سیاسی تحریک میں صرف کوشش کی جاسکتی ہے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، اب تک کے احتجاج سے متعلق کارکنوں کا گلہ، مایوسی اور توقع جائز ہے۔