سسٹم اسی دن فیل ہوگیا تھا جب بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا، ڈاکٹر علی عمران

 بانی نے کہا تھا کہ اگر میری حکومت کو ہٹایا گیا تو پاکستان پاوں پر کھڑا نہیں ہو سکے گا
 لاہور (آئی این پی )پی ٹی آئی  پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر علی عمران نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام اس وقت ہی ناکام ہو گیا تھا جب بانی پی ٹی آئی عمران  خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا، آج اگر سسٹم کے ناکام ہونے کی بات کی جا رہی ہے تو درحقیقت اس کی بنیاد اس وقت پڑ گئی تھی جب عوام کے منتخب وزیرِاعظم کی حکومت ختم کی گئی۔ ایک انٹرویو میں  ڈاکٹر علی عمران نے کہا کہ عمران خان نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو واضح طور پر خبردار کیا تھا کہ اگر ان کی حکومت کو ہٹایا گیا تو پاکستان دوبارہ اپنے پاں پر کھڑا نہیں ہو سکے گا، عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال ایسی نہیں کہ وہ کسی بڑے سیاسی بحران کا متحمل ہو سکے، تاہم ان کی بات پر توجہ نہیں دی گئی اور بعد ازاں تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے ان کی حکومت کا خاتمہ کر دیا گیا