عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، ان کی کال پر پورا پاکستان امڈ آئے گا
اسلا مآباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے اس بات پرقائم ہوں نومبرمیں ہی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے گی، عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، ان کی کال پر پورا پاکستان امڈ آئے گا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے 24 نومبر کی تاریخ کا اعلان اپنی جانب سے نہیں کیا، بلکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کیا، علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ جب سیاسی قیادت ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جاتی ہے تو انہیں گرفتار کر لیا جاتا ہے تو بہن کے توسط سے پیغام آئے گا، افسوسناک ہے کہ حکومت نے عدالت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرنا۔