لاہور میں اچانک موسم نے کروٹ لے لی، جہاں مختلف علاقوں میں کالے بادلوں کے باعث گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آ گئی۔
مال روڈ، جیل روڈ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں نے گرمی سے بڑی حد تک ریلیف محسوس کیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہے اور امکان ہے کہ بادل جلد چھٹ جائیں گے، جس کے بعد دوبارہ گرمی کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔دوسری جانب ایم ڈی واسا کی ہدایت پر نکاسیٔ آب کے لیے آپریشنل اسٹاف کو فیلڈ میں موجود رہنے اور صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔