لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی و حبس کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بارش فتح گڑھ، کوٹ خواجہ سعید، ایل ڈی اے ایونیو، کینال روڈ، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ، گلبرگ، اقبال ٹاؤن اور ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہوئی، جس سے شہریوں نے خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے، جبکہ مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔