اداکارہ میرا کے مہیش بھٹ اور عالیہ بھٹ سے تعلقات پر انکشافات، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اداکارہ میرا کے مہیش بھٹ اور عالیہ بھٹ سے تعلقات پر انکشافات، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

میرا نے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے تعلقات اور بھارت میں کام کرنے کے تجربے پر گفتگو کی ہے۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے بھارتی فلم نظر کے دوران مہیش بھٹ کے ساتھ کام کیا تھا اور اس وقت ان کا بھٹ فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رہا۔ میرا نے بتایا کہ بھارت میں قیام کے دوران وہ مہیش بھٹ کے گھر بھی ٹھہریں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دور میں عالیہ بھٹ ابھی بہت کم عمر تھیں اور بھٹ فیملی کے ساتھ ان کے دوستانہ تعلقات قائم رہے۔میرا کے مطابق ان کی آنے والی فلم سائیکو بھارت میں ریلیز نہیں ہو رہی، جس پر انہیں افسوس ہے، کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اگر فلم ریلیز ہوتی تو بھٹ فیملی اسے ضرور دیکھتی اور پسند کرتی۔ان بیانات کے بعد میرا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں، جہاں صارفین ان کے پرانے اور نئے انکشافات پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔