بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 5ویں ایڈیشن میں گولڈن گلوبز ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ریڈ سی فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کے ساتھ تیونس کی اداکارہ ہینڈ صابری کو بھی گالا ڈنر میں اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ فلموں کے ذریعے طاقتور اور مستحق خواتین کی کہانیاں مزید لوگوں تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے گولڈن گلوبز ایوارڈ کو عالمی ایوارڈز کی اہمیت قرار دیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر انہیں خوشی ہے۔اداکارہ نے ریڈ سی فلم فیسٹیول کے دوران ماں بننے کے بعد اپنی نجی زندگی اور فلمی کیریئر میں آنے والی تبدیلیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ عالیہ بھٹ نے بتایا کہ ان کی بیٹی راہا اب بڑی ہو گئی ہیں اور فوٹوگرافرز کے ساتھ ان کا ایک منفرد تعلق بن گیا ہے۔انہوں نے ماضی کے مقابلے میں اپنی موجودہ زندگی کو زیادہ خوبصورت اور مصروف قرار دیا، جو نئی ذمہ داریوں اور تجربات سے بھرپور ہے۔