شرقپور( خصوصی رپورٹ) گھر میں ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو پونے 3لاکھ روپے اور 2 تولے زیور لوٹ کر فرار ہوگئے، مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی ، تفصیلات کے مطابق شرقپور کے نواحی علاقے تریڈا میں گزشتہ شام ساڑھے 7بجے کے قریب ڈاکو سید ساجد حسین کے گھر داخل ہوئے اور لوٹ مار کی ،ڈاکوئوں نے ساجد حسین، مشتاق جٹ ،وکیل بھٹی ، نوازش بھٹی کو لوٹ لیا خاتون کے پرس سے بھی پیسے نکال لئے ،مزاحمت پر ساجد حسین پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ،