بورے والا :مزید ایک خا تون کو بے ہو ش کر کے لوٹ لیا گیا

 ملوث افراد کی نشاندہی کے باوجود کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی 
بورے والا  ( خصوصی رپورٹ)نوسر بازی کی وارداتوں میں ہو شربا اضا فہ ہو گیا ، مزید ایک خا تون کو بے ہو ش کر کے لوٹ لیا گیا۔ واقعات میں ملوث گینگز کی نشاندہی کے باوجود کوئی گینگ گرفتار نہیں کیا گیا۔ نوسر باز نے لوٹ مار کے بعد مجاہد کالو نی کے قریب لے جا کر خا تون کو پھینک دیا۔ تفصیل کے مطابق نوسر بازی کی وارداتوں میں ہو شربا اضا فہ کے باوجود مقامی پولیس ان گینگز کے خلاف کارروائی سے گریزاں  ہے۔ شہریوں کی جانب سے نوسر بازی اور لوٹ مار کے واقعات میں ملوث مرد و خواتین کی نشاندہی بھی کی گئی لیکن کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی۔نامعلوم نوسر باز نے عارف بازار میں موجود ایک خا تون کو لے جا کر نشہ آ ور چیز سو نگھا کر اس کے پاس موجود طلائی زیورات چھین لئے اور ویرانے میں پھینک کر فر ارہو گیا۔تھانہ سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ۔