مختلف علاقوں میں بجلی چور پکڑے گئے

لاہور (خصوصی رپورٹ )سب ڈویڑن کریم پارک ٹبی سٹی کے علاقہ میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہورہی تھی ،ایس ای نارتھ سرکل محمد مزمل کہ ہدایات پر 320 سے زائد گھریلو سمیت ، کمرشل اور صنعتی صارفین کو چیک کیا گیا۔کارروائی کے دوران فوڈ سڑیٹ ٹیکسالی ، سمیت درجنوں گھروں کی بجلی چوری پکڑی گئی، صارفین کو 35 ہزار یونٹس اور تقریباً 20 لاکھ روپے کا ڈیٹیکشن بل چارج کیا گیا ،موقع پر سے 3 لاکھ پچاس ہزار روپے کی ایڈوانس رقم جمع کرلی گئی، دو ملزم گرفتار ،درجنوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لئے درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔