دوسال بعد پولیس کو نئی یونیفارم رواں ماہ سے ملنا شروع

پہلی کھیپ موصول ہونے کے بعد تقسیم کے لئے اضلاع سے آغاز کیا جائیگا
لاہور (کرائم رپورٹر )دوسال بعد پولیس کو اولیو گرین یونیفارم رواں ماہ سے ملنا شروع ہوگی۔رواں مالی سال میں 1ارب 30 کروڑ سے وردی اور ٹی شرٹس کی خریداری کا ٹینڈر گوہربرادرز کو دیا تھا۔2لاکھ 18ہزار یونیفارم کی خریداری کا کنٹریکٹ 47سو روپے فی یونیفارم جبکہ ٹی شرٹ کا کنٹریکٹ 13سو روپیکا دیا گیا تھا۔27 مئی کو 25 ہزار وردیاں جبکہ 30 ہزار سے زائدٹی شرٹس کی پہلی موصول ہوگی۔پہلی کھیپ موصول ہونے کے بعد تقسیم کے لئیاضلاع سے آغاز کیا جائیگا۔گزشتہ سال مختلف وجوہات کی بنا پر وردیاں نہیں خریدی جاسکی تھیں۔پولیس حکام کے مطابق رواں مالی سال میں وردی کی خریداری کے لئے بروقت کنٹریکٹ کا اجرا کیا گیا۔2سے 3ماہ میں تمام وردیاں موصول ہو جائیں گی اور تقسیم بھی مکمل کرلی جائیگی۔