اسلام آباد (آئی این پی )حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہ کرنے بارے میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد اور متضاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تعین کے ذریعے صارفین کو وزیراعظم کے اعلان کے مطابق 7.41 روپے کا ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق فوری طور پر ریلیف دینے کے لیے نیپرا نے 4 اپریل 2025 کو سماعت طلب کی، اس سماعت کے دوران نیپرا اور وزارت کے حکام نے اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے حکومتی کوششوں کے بارے میں حقائق اور اعداد و شمار کو واضح کیا۔