قصور، الہ آباد، تلونڈی (خصوصی رپورٹ)سرکل چونیاں کے علاقہ سروہی روڈبائی پاس پر تھانہ سٹی کی حدود میں دوران ڈکیتی ڈاکو ئوں نے فائرنگ کرکے ٹرک ڈرائیور کوقتل، اسکے بیٹے کو زخمی کردیا۔ گزشتہ رات تین ڈاک مین روڈ پر مسلح ناکہ لگا کر لوٹ مار کررہے تھے، ڈاکو ئوں نے کوئلہ والے ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا،نہ رکنے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چیچہ وطنی کا رہائشی ٹرک ڈرائیور بہادر علی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ساتھ بیٹھا اس کا بیٹا محمد احد زخمی ہو گیا۔تھانہ سٹی پولیس نے مقتول بہادر علی کے زخمی بیٹے محمد احد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔