9 ماہ میں صارفین سے پٹرولیم لیوی کے ذریعے 12 کھرب روپے وصولی کا انکشاف

9 ماہ میں صارفین سے پٹرولیم لیوی کے ذریعے 12 کھرب روپے وصولی کا انکشاف

ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصولی کا ریکارڈ قائم، پہلے 9 ماہ میں سب سے زیادہ بوجھ عوام پر ڈالا گیا . 
پہلی بار کسی بھی مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 1205 ارب 18 کروڑ روپے کی سب سے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔  وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق، جولائی 2025 سے مارچ 2026 کے دوران، پیٹرولیم لیوی میں 371 ارب 33 کروڑ روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم 833 ارب 85 کروڑ روپے تھی۔  رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران، کاربن لیوی سے بھی 37 ارب 27 کروڑ روپے جمع کیے گئے ہیں۔  مجموعی طور پر، مالی سال 2025-26 کے لیے پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1468 ارب 39 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔  
اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے مالی سال 2024-25 میں یہ وصولی 1220 ارب 21 کروڑ 30 لاکھ روپے رہی، اور مالی سال 2023-24 میں 1019 ارب روپے۔  دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ، مالی سال 2022-23 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔