وفاقی حکومت نے پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پٹرول پر پٹرولیم لیوی بڑھ کر 80 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل پٹرول پر پٹرولیم لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لٹر تھی، تاہم نئے اضافے کے بعد اس کی شرح 80 روپے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی بدستور 70 روپے 82 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی میں اضافے سے عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، کیونکہ لیوی پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے آج پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا ہے۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔