حکومتِ پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2024) میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 549 ارب 41 کروڑ روپے جمع کیے، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 76 ارب 64 کروڑ روپے کا اضافہ ہے۔
اس وقت فی لیٹر پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 60 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی جا رہی ہے۔ رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 1,281 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق، مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 549 ارب روپے سے زیادہ وصول کیے گئے ہیں۔