لاہور: سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بھارت آئندہ حملے کی جرات نہیں کرے گا، اور اگر کی تو اسے دوبارہ سخت جواب ملے گا۔
لاہور کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا: "افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ملک کا بھرپور دفاع کیا۔"انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑی، اور دشمن کو مؤثر جواب دیا۔ "ہمارے آپس میں اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن دشمن کے مقابلے میں ہم سب ایک ہیں۔"پرویز الہٰی نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ کامیاب دفاعی حکمت عملی نے واضح کر دیا ہے کہ دشمن کو کسی بھی جارحیت کا جواب بھرپور طریقے سے دیا جائے گا۔