لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے ترقیاتی وڑن پر عملدرآمد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا لاہور کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کچی گلیوں کی بحالی و تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔