لاہور (کرائم رپورٹر) ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام ٹاون ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔تمام ٹا ئون ڈائریکٹرز نے ایم ڈی واسا کو ترقیاتی کاموں کی صورتحال اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ ایم ڈی کا کہنا تھا تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔