لاہور(کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنرسید موسیٰ رضا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں واسا اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسروں نے شہر کے ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ دی۔ڈی سی نے ہدایت کی کہ ترقیاتی پروگراموں کی بروقت تکمیل اور غیرمعمولی معیار کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے مستقبل کی حکمت عملی تشکیل دی گئی۔ ڈی سی نے ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد توڑ پھوڑ نہ کرنے کی ہدایت کی۔