لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے افتتاح کی تیاریاں

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے باقاعدہ افتتاح کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ واسا نے وزیر اعلیٰ سے افتتاح کر انے کیلئیجگہ کا انتخاب کر لیا،مریم نواز شریف کماہاں کے علاقہ بہادر آباد میں پروگرام کا افتتاح کریں گی۔ بہادر آباد میں واسا کی طرف سے نیا سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم بچھانے کا ورک آرڈر جاری کیا جا چکا ہے۔افتتاح کے لئے تاحال حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوسکا۔