وزیر خزانہ کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا اجلاس

ارکان اسمبلی کی تجاوزات کے نام پر ریڑھی بانوں سے روزگار نہ چھیننے کی درخواست 
لاہور (خبر نگار )وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا تیسرا اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ 90 شاہراہ قائد اعظم پر ہوا، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی راشد اقبال نصر ،لاہور کے تمام حلقوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور سرکاری افسروں نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا پروگرام کے تحت پورے شہر میں 59 ارب روپے کی 327 سکیموں کا آغاز کیا گیا جن کے تحت سڑکوں، گلیوں، سیوریج اور ڈرینیج نظام کی تعمیر جاری ہے۔ ارکان اسمبلی نے صوبائی وزیر کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی محکمے تجاوزات کے خاتمے کے نام پر ریڑھی بانوں سے ان کا روزگار نہ چھینیں ۔