لاہور (کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں مسلسل متحرک ہیں اور منافع خوری کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کیمطابق حالیہ دنوں میں سنگین خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ روپے کے چالان کئے گئے جبکہ 6 مقدمات درج کئے گئے ۔ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کے باعث بھنڈی اور لوکی سمیت متعدد سبزیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ۔