ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 39لڑکے، 18لڑکیاں گرفتار

 شراب اور ساونڈ سسٹم برآمد ، لڑکیوں کی خواتین پولیس اہلکاروں کے بغیر ویمن پولیس سٹیشن منتقلی 
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈانس پارٹی پر چھاپہ ڈانس پارٹی تیڑہ پنڈ میں فارم ہاوس پر جاری تھی پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران 39 لڑکیاور18لڑکیوں کو حراست میں لیا گیا، حراست میں لئے گئے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ڈانس پارٹی کے خلاف کارروائی 15 کی اطلاع پر کی گئی دوران کارروائی موقع سے شراب اور ساونڈ سسٹم برآمد کیا گیا ہے،حراست میں لی گئی خواتین کو ویمن پولیس سٹیشن منتقلی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ویڈیو میں بغیر کسی خواتین پولیس اہلکار کے خواتین کو پولیس موبائل میں لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔