لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب فود اتھارٹی کی ٹیموں نے ٹولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر 5ہزار850کلوبیمارمضرصحت مرغیاں اورمضرصحت گوشت تلف کردیا۔کارروائی کے دوران 21سپلائرز،شاپس میں موجود55ہزارکلومرغیوں کی چیکنگ کی گئی،سابق دی گئی ہدایات پرعملدرآمدنہ ہونے پر5سپلائرزکوبھاری جرمانہ کیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے کہا تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اورمختلف امراض میں مبتلا پائی گئیں۔