لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے لیڈر (عمران خان) نے ہمیشہ یہی بات کی ہے کہ یہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے ملکی سلامتی اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے جس طرح ملک کو بچایا، آج ہر بچہ ان کے لیے دعاگو ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا جذبہ اپنے وطن سے ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔اعظم سواتی نے کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جلد رہائی ملے۔ انہوں نے کہا: "میں تو کہوں گا بانی پی ٹی آئی آج ہی رہا ہو کر گھر آ جائیں۔"ان کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کے رہنما مسلسل عمران خان کی رہائی اور ان کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ مختلف عدالتوں میں ان کے خلاف مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔