پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا ، سندھ میں ہونے والی فسطائیت ہمیشہ یاد رہے گی , ہمارا راستہ روک کے گئی ،سہیل آفریدی

پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا ، سندھ میں ہونے والی فسطائیت ہمیشہ یاد رہے گی , ہمارا راستہ روک کے گئی ،سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج مختلف مقامات پر ہمارے کارکنان کے ساتھ پولیس گردی کی گئی، اس کے باوجود عوام بڑی تعداد میں یہاں موجود ہیں۔

عمران خان کی سیاست ختم کرنے والے آج دیکھ لیں کہ قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے۔کراچی میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی اور اجرک کی بے حرمتی کی ہے اور ہم کسی کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکن تیار رہیں، جیسے ہی قائد کی کال آئے گی ہم اس پر لبیک کہیں گے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہماری اسٹریٹ موومنٹ جاری رہے گی اور ہمارا اگلا پڑاؤ خیبرپختونخوا ہو گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب اور سندھ دونوں صوبوں میں حکومتوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے عمران خان کا پیغام پورے ملک میں پہنچایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سندھ اور بالخصوص کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے باہر نکل کر ثابت کر دیا ہے کہ قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جو لوگ سمجھتے تھے کہ عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے، وہ آج کا جلسہ دیکھ لیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آج عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ بغیر سہولیات کے بھی بڑے جلسے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاکھوں افراد کی شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی کی نمائندہ جماعت پاکستان تحریکِ انصاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ جمہوریت کے دعوے کرتے تھے وہ جمہوریت پسند ثابت نہیں ہوئے۔ ان کا الزام تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے اور آئین کے ڈھانچے کو تبدیل کیا گیا ہے۔خطاب کے اختتام پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام کو یہی جذبہ برقرار رکھنا ہوگا، ہم کسی کو اپنے حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی قوم کے لیڈر عمران خان کو بلاجواز جیل میں رکھنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو بھی حکم دیں گے، ہم اس پر عمل کریں گے۔