پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک پر ڈاکوؤں کا راج ہے اور فیصلہ ساز ان کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بار کونسلز بِک جائیں تو ایسا ہی ہوتا ہے، جبکہ نیلسن منڈیلا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی بنیادی حقوق کا مسئلہ نہیں تھا، مگر جب وہ جج کے پاس جاتے تو انصاف ملتا تھا۔اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ ان پر تشدد کیا گیا اور تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود انہیں فٹبال کی طرح ادھر سے ادھر گھمایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور ملک کو صرف ان کا نظریہ ہی بچا سکتا ہے۔دوسری جانب، پشاور ہائی کورٹ میں ان کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے انہیں 13 مارچ تک حفاظتی ضمانت دے دی۔