بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں، اور ان کے مسائل پاکستان کے مسائل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کی سنجیدگی پر بانی پی ٹی آئی نے حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی حمایت کی، مگر کمیٹی کی بانی سے ملاقات نہ کروانا مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کے لیے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی۔ ان کے مطابق پارٹی کو مسنگ پرسنز کے معاملے پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں، فیصل چوہدری نے سوشل میڈیا پروپیگنڈا اکاؤنٹس کے بارے میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی، شہداء، اور عرب ممالک کے بارے میں پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔