تقریب کے دوران پٹاخے پھوڑے گئے جس کے باعث ہاتھیوں نے ڈر و خوف کے مارے حملہ کردیا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کے ایک مندر میں ہاتھیوں کے حملے سے بھگڈر مچنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں ایک مندر میں تقریب کے دوران پٹاخے پھوڑے گئے جس کے باعث ہاتھیوں نے ڈر و خوف کے مارے حملہ کردیا۔ پولیس کا بتانا ہیکہ ہاتھیوں کو مندر میں تہوار کے لیے لایا گیا تھا اور پٹاخے پھٹنے سے وہ مشتعل ہو کر مزار کے قریب ایک چھوٹی عمارت کی طرف بھاگے۔پولیس کے مطابق بھاگنے کی وجہ سے ہاتھی عمارت سے ٹکرائے تو اس کی دیوار کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں کچھ لوگ ملبے تلے دب گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ بھگدڑ کے دوران 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔