زلزلے کے دوران ہاتھیوں نے دائرہ بنا لیا

 لاہور(نیٹ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گزشتہ روز انے والے زلزلے کے دوران ایک چڑیا گھر میں ہاتھیوں نے تحفظ کے لیے حیرت انگیز اقدام کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان ڈیاگو کاونٹی میں دو روز قبل 5.2 شدت کا زلزلہ ا?یا تھا۔ اس زلزلے سے جہاں وہاں کے رہائشی افراد میں خوف وہراس پھیلا وہیں زلزلے کے دوران ایک چڑیا گھر میں ہاتھیوں کی عجیب وغریب حرکت نے سب کو حیران بھی کر دیا۔سان ڈیاگو میں ایک چڑیا گھر سے ہاتھیوں کے ریوڑ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کے زلزلہ ا?نے کے دوران کا انوکھا رویہ دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے جیسے ہی زمین لرزنے لگی تو اس وقت چڑیا گھر میں موجود افریقہ ہاتھی ایک دائرہ بنا کر کھڑے ہو گئے۔ہاتھیوں کا یہ گروپ تقریباً 4 منٹ تک دائرہ بنائے کھڑا رہا اور زلزلیکے جھٹکے ختم ہونے کے بعد معمول کے رویے پر واپس آ گیا۔چڑیا گھر کی ترجمان ایملی سیننگر نے کہا کہ اس رویے کو ‘الرٹ سرکل’ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا مقصد چھوٹے ہاتھیوں سمیت پورے ریوڑ کو خطرات سے بچانا ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ہی ایملی نے یہ بھی بتایا کہ ہاتھی اپنے پیروں سے زلزلے کی آواز کو محسوس کر سکتے ہیں۔