بینکاک کے قریب راما 2 روڈ کے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے پر کام کے دوران حادثہ پیش آیا
بنکاک(آئی این پی)تھائی لینڈ میں ایک اور ہولناک تعمیراتی حادثہ پیش آیا ہے، جہاں دارالحکومت بینکاک کے قریب راما 2 روڈ کے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے پر ایک تعمیراتی کرین گرنے سے کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ حادثہ جمعرات کی صبح تقریبا 9 بجے ساموت ساکھون صوبے میں پیش آیا۔حکام کے مطابق کرین گرنے سے دو گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں جبکہ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اگرچہ سرکاری طور پر ہلاکتوں کی مکمل تصدیق نہیں کی گئی، تاہم فائر اینڈ ریسکیو تھائی لینڈ کے مطابق کم از کم ایک شخص جان سے گیا ہے۔