بنکاک (سپورٹس ڈیسک) تھائی لینڈ میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی پر آسمانی بجلی گر گئی، جس سے کھلاڑی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمانی بجلی اچانک تھائی فٹبالر پر گری، جس کے نتیجے میں اس کی فوری موت ہوگئی، بجلی گرنے کے اس واقعے میں ملائیشین کھلاڑی سمیت 12 افراد بھی زخمی ہوئے۔یہ واقعہ تھائی لینڈ کے صوبہ ناراتھیوات کے علاقے سنگائی کولوک میں واقع سنتی پھاپ اسٹیڈیم میں علاقائی گولوک ایف اے کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کے دوران پیش آیا۔مقامی پولیس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام تقریبا ساڑھے 5 بجے اس وقت پیش آیا جب شدید بارش کے دوران ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلا جا رہا تھا۔ہلاک ہونے والے کھلاڑی کی شناخت 24 سالہ سوفوان اوائے کے نام سے ہوئی ہے۔