کینیا میں انسانوں اور ہاتھیوں کا جھگڑا شہد کی مکھیوں نے ختم کرا دیا

 نیروبی (آئی این پی )کینیا میں ہاتھی اور انسانوں کے درمیان کئی ماہ سے جاری لڑائی شہد کی مکھیوں نے رکوا دی۔غیر ملکی میڈا رپورٹس کے مطابق کینیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کسان چیریٹی موانگوم کا کہنا ہے کہ وہ لوگ ہاتھیوں کو سخت ناپسند کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جب سے ہمارے آس پاس ڈھیروں شہد کی مکھیوں نے بھنبنانا شروع کیا تب سے ہمارے دلوں میں ہاتھیوں کے لیے نفرت کم ہوگئی۔