نئی دہلی (آن لائن) پاکستان کے ساتھ سیز فائر کے اعلان کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو دھمکیوں میں شدت کا سامنا ہے ، سوشل میڈیا میں ان پر شدید تنقید اور ذاتی حملے کئے جا ر ہے ہیں ۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وکرم مسری کے اہلِ خانہ کو بھی دائیں بازو کے ٹرولز نے نشانہ بنایا، جنہوں نے سیز فائر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہہیں غدار تک کہہ دیا ۔ ٹرولز نے نہ صرف سیکریٹری خارجہ کی پرانی سوشل میڈیا پوسٹس کھود نکالیں بلکہ ان کی بیٹی کو بھی نشانہ بنایا، جس نے بیرونِ ملک تعلیم حاصل کی اور روہنگیا مسلمانوں کو قانونی مدد فراہم کی تھی۔وکرم مسری کو اس نفرت انگیز مہم کے باعث اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ محدود کرتے ہوئے تبصروں کو بند کرنا پڑا