بھارتی حیدر آباد میں کراچی بیکری پر بی جے پی انتہا پسندوں کا حملہ

 انتہا پسندوں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے باعث بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا
حیدر آباد (آئی این پی )بھارتی شہر حیدرآباد میں واقع کراچی بیکری پر بی جے پی کے انتہا پسندوں نے حملہ  کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں واقع مشہور کراچی بیکری پر بے جے پی کے انتہاپسندوں نے حملہ کیا اور بیکری کو نقصان پہنچایا۔ انتہا پسندوں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ پہلگام حملے کے بعد اس مشہور بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی ایک شاخ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا تھا۔