ہانگ کانگ نے 45 جمہورت پسندوں کو غدار قرار دے کر لمبی سزا پر جیل بھیج دیا

ہانگ کانگ (آئی این پی) ہانگ کانگ کی عدالت نے 45جمہورت پسندوں کو غدار قرار دے کر لمبی سزا پر جیل بھیج دیا۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی ہائی کورٹ نے منگل کو قومی سلامتی سے متعلق سب سے بڑے متنازع مقدمے میں پینتالیس جمہوریت نواز ایکٹوسٹس کو باغی قرار دے کر جیل بھیج دیا ہے۔2021میں 47 حامئینِ جمہوریت کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر بیجنگ کے نافذ کردہ قومی سلامتی کے قانون کے تحت بغاوت کی سازش کا الزام لگایا گیا تھا، اور ان میں سے چند کو عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔