پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فرحانہ مقصود نے ایک پوڈکاسٹ میں اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں ہوں شاہد آفریدی کی شوٹنگ اور پروموشن کے دوران ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔
فرحانہ مقصود کے مطابق انہوں نے فلم میں اہم کردار ادا کیا، لیکن فلم کی کاسٹ لسٹ میں ان کا نام شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی انہیں شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد کسی پروموشنل ایونٹ یا پریمیئر میں مدعو کیا گیا۔اداکارہ نے بتایا کہ ابتدا میں انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ ایک ٹیلی فلم ہے، تاہم جب وہ شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچیں تو معلوم ہوا کہ یہ فیچر فلم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں معاوضہ بھی ٹیلی فلم کے حساب سے دیا گیا، جو ان کے لیے باعثِ مایوسی تھا۔فرحانہ مقصود کے مطابق فلم میں اہم کردار ادا کرنے کے باوجود کاسٹ میں نام شامل نہ ہونا اور پروموشنل سرگرمیوں سے دور رکھنا ان کے لیے شرمندگی اور ناانصافی کا باعث بنا۔