ادیب انور مقصود کی پوتی زہرا بلال مقصود کی شادی کراچی میں منعقد

ادیب انور مقصود کی پوتی زہرا بلال مقصود کی شادی کراچی میں منعقد

ادیب و دانشور انور مقصود کی پوتی زہرا بلال مقصود کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔

 تقریب میں سماجی اور فنون لطیفہ سے وابستہ متعدد شخصیات نے شرکت کی۔مراکش کے عزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ، رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ اور صدر آرٹس کونسل پاکستان محمد احمد شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔ مہمانوں نے دلہا اور دلہن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔شادی کی تقریب میں دلہن دیدہ زیب سفید عروسی لباس میں اور دولہا سیاہ شروانی میں دکھائی دیے۔ تقریب میں محفل موسیقی اور خوشی کے لمحات نے محفل کو مزید دلکش بنایا۔