پاکستان کے اداکار اور صداکار شجاعت ہاشمی کا انتقال ہو گیا۔
وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور علاج کے زیرِ اثر تھے۔ شجاعت ہاشمی کا شمار پاکستان کے سینئر فنکاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے اپنی اداکاری اور صداکاری کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمہ میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر شوبز حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی فضا پائی جا رہی ہے۔